جے پور۔ کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور عاشق اپنے محبوب کی خوشی کےلئے تخت وتاج کو بھی الوداع کہہ دیتے ہیں لیکن آج کا زمانہ تو تخت تو تاج کا نہیں رہا تاہم جن کے کاندھوں پر ملک کی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہے وہ لوگ دوسرے ملک کو فوجی راج فراہم کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک فوجی جوان نے فیس بک پر ہونے والی دوستی کے بعد پاکستانی محبوبہ (جو دراصل ایک ایجنٹ ہے )کی خوشی کےلئے ہندوستانی فوج کے راز فراہم کردئے ۔
تفصیلات کے بموجب راجستھان میں ایک فوجی جوان کو ایک پاکستانی ایجنٹ کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ یہ بات ایک انٹلیجنس عہدیدار نے بتائی۔ 22 سالہ جوان آکاش مہاریا راجستھان کے سیکر ضلع کا رہائشی ہے اور اسے سکم میں تعینات کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں آیا اور اس کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کیں۔ ایس ایف جوان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا یہ جوان مبینہ طور پر محبت کے جال میں پھنس گیا تھا اور وہ پاکستانی محبوبہ (ایجنٹ) کو معلومات فراہم کررہا تھا۔
مہاریا کو گرفتار کرنے والے راجستھان انٹلیجنس ونگ کے مطابق پاکستانی ایجنٹ نے فیس بک پر جعلی شناخت کے ذریعے اس سے رابطہ کرلیا۔ پاک ایجنٹ کے ساتھ معلومات بانٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور پولیس نے کہا کہ مہاریا اپنے موبائل کے ذریعے فوج کے بارے میں اسٹریٹجک معلومات فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس نے پاکستانی خواتین ایجنٹوں کے ساتھ ناقابل بیان باتیں بھی کی تھیں۔ عہدیدار نےکہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔