Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیپاکستانی وزیر آعظم عمران خان ٹویٹر پر چھٹویں مقبول رہنما بنے

پاکستانی وزیر آعظم عمران خان ٹویٹر پر چھٹویں مقبول رہنما بنے

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر 10.5،ملین فالوورز کیحصول کے ذریعہ دنیا کے چھٹے مقبول لیڈر بن گئے ہیں،اپنے ہندوستانی ہم منصب وزیر آعظم نریندر مودی سے چار مقامات پیچھے ہیں۔عمران خان کا ٹویٹر پچھلے کچھ ماہ سے تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے۔

اس سال اپریل میں،سابق کرکٹر و سیاست داں 9.4ملین فالوورز کے ساتھ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر نویں نمبر پرآئے عالمی رہنما تھے۔اس وقت۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 65.3ملین فالوورز کے ساتھ پہلے،نریندر مودی 50.6ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں،اور پوپ فرانسس 18.1ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان 14.1فالوورز کے ساتھ چوتھے اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو 12.2ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔جبکہ عمران خان چھٹویں نمبر پر ہیں۔