Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگپرانے شہر میں جلد ہی میٹرو ریل شروع ہوگی: کے ٹی آر

پرانے شہر میں جلد ہی میٹرو ریل شروع ہوگی: کے ٹی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : میونسپل و آئی ٹی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسمبلی کو مطلع کیا کہ سابقہ کانگریس حکومت نے گن پارک ایریا کو ختم کرکے صرف میٹرو ریل کو سیدھے کرنے کی اجازت دی تھی۔مگر کام کو آگے بڑھایا گیا ہے۔اور میٹرو کے سارے کام تیزی سے جاری ہیں۔

وزیر آئی ٹی میٹرو معاہدوں میں تبدیلیوں اور کاموں میں تاخیر پر کانگریس قائد مالو بھٹی وکر ماکا اور سریدھر بابو کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے کام ملک میں دوسرے کاموں کے مقابلے میں تیزی سے چل رہا ہے۔کے ٹی آر نے بتایا کہ پرانے شہر میں میٹرو ریل جلد ہی شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کی کل 66کلو میٹر لمبائی دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ہم خطیر رقم کے باوجود ایچ ایم آر پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت نے میٹرو ریل کے کاموں کے لئے  14,132کروڑ روپئے اور زمین کے حصول کے لئے 3000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ میٹرو ریل کے کام کو تکمیل تک پہونچانے کے لئے تیزی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کو اب تک 80ایوارڈ مل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ایم آر ملک کا سب سے بڑا عوامی نجی شراکت دار پروجیکٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ میٹرو ریل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے،کیونکہ روزانہ تین لاکھ افراد میٹرو سے سفر کر رہے ہیں۔