نئی دہلی: بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازعہ بیان کہ:نالیاں اور بیت الخلاء صاف کرنے کے لئے منتخب نہیں کی گئی“۔
اس بیان پر رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد اویسی نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”وہ وزیر آعظم کے سوچھتا پروگرام کو چیلنج کر رہی ہیں۔وہ یہ بتا رہی ہیں کہ وہ اعلیٰ ذات سے تعلق رکھتی ہیں،اور جو ٹوئلیٹ صاف کرتے ہیں وہ ان کے برابر نہیں ہیں۔
اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ”پرگیہ سنگھ کے اس بیان پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔وہ ایسا اس لئے کہتی ہیں،کیونکہ ان کی سونچ ہی ایسی ہے۔یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔انہوں نے کھلے عام وزیر آعظم کے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔اس سے نیو انڈیا کیسے بنے گا۔