وارانسی ۔ اترپردیش کے وارانسی لوک سبھا علاقے میں وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف کانگریس نے اپنے پرانے امیدوار اجے رائے کو میدان میں اتارا ہے اس کے ساتھ ہی پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے وہاں سے انتخابات لڑنے کی قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کے مطابق پارٹی نے وارانسی نشت پر اجے رائے کو امیدوار بنایا ہے جبکہ گورکھپور سے مدھوسودن تیواری کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پرینکا وارانسی سے الیکشن لڑیں گی اور مودی کو ٹکر دیں گی لیکن رائے کے امیدوار بننے سے سبھی قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔کانگریس نے اب تک 424لوک سبھا نشتوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔