Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپرینکا گاندھی، لکھنؤ میں سابق مرکزی وزیر شیلا کول کے بنگلے کو...

پرینکا گاندھی، لکھنؤ میں سابق مرکزی وزیر شیلا کول کے بنگلے کو اپنی قیام گاہ بنائیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا،سابق مرکزی وزیر شیلا کول کے بنگلے کو لکھنؤ میں اپنی قیان گاہ کے طور پر استعمال کریں گی۔شیلا کول آنجہانی وزیر آعظم اندراگاندھی کے ماموں اور مشہور نباتیات کے ماہر پروفیسر کیلاش ناتھ کول کی اہلیہ تھیں۔

گوکھلے مارگ پر واقع یہ بنگلہ کئی برسوں سے بند تھا اور اب اسے پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے لکھنؤ میں ہر ماہ کم سے کم ہفتہ گزارنے کامنصوبہ بنایا ہے۔

دو اکتوبر کو لکھنؤ کے اپنے دورے کے دوران،پرینکا گاندھی نے ایک پد یاترا کے دوران،اس گھر کا دورہ کیا اور کچھ وقت گزارا تھا۔ اس گھر کو ابھی تک ایس پی جی نے منظور ی نہیں دی ہے،جس سے یہ پتہ چل سکے گا کہ یہ سیکیوریٹی کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے یا نہیں۔