Wednesday, April 23, 2025
Homesliderپشپا 2 میں بالی ووڈ اسٹارز کے نظر آنے کے امکانات

پشپا 2 میں بالی ووڈ اسٹارز کے نظر آنے کے امکانات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ فلم دنیا میں ان دنوں الو ارجن اور رشمیکا مندنا اسٹار فلم پشپا کے چرچے ہیں اور اس کا پہلا حصہ عوام کو کافی پسند آیا ہے اور وہ دوسرے حصہ کا انتظار کررہے ہیں اور امید کی جارہی کہ پشپا کےدوسرے حصہ میں بالی ووڈ کے اسٹارز کا داخلہ ہوسکتا ہے ۔ ہدایت کار سوکمار کو ان دنوں ساؤتھ کے سوپر اسٹار الو ارجن  اور رشمیکا مندنا اسٹارر فلم پشپا کے ذریعے ناظرین کی طرف سے کافی پیار مل رہا ہے۔ اس فلم کا کافی چرچہ ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹر سوکمار بھی میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ڈائریکٹر سوکمار نے ایک میڈیا انٹرویو کے دوران ایک بڑا انکشاف کیا۔ فلم اسٹار نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں کس اسٹار کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ڈائریکٹرسوکمار نے میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ہندی فلم کی ہدایت کاری ضرور کریں گے۔ پشپا ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ ہندی فلموں سے بہت متاثر ہیں۔ خاص طور پر امیتابھ بچن کی فلمیں انہیں بہت متاثر کرتی ہیں۔ یہی نہیں، سوکمار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اکشے کما رکے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاابھی کچھ دن پہلے میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا۔ اتنے میں اکشے کمار کا فون آیا۔ اس نے مجھ سے پوچھا کہ میں کیسا ہوں؟ پھر بولا۔ تمہیں میرے ساتھ کام کرنا ہے۔ چلو ممبئی۔ جس دن میرے پاس ایک بہترین اسکرپٹ ہوگی میں ان کے پاس ضرور جاؤں گا۔

ڈائریکٹر سوکمار نے کہا میں بالی ووڈ میں کسی خاص ادا کار  کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا۔ کیونکہ یہ اسکرپٹ ہی ہوگی ، جو اداکار کا انتخاب کرنے میں فیصلے کرے گی لیکن میں اکشے کمار جی کے ساتھ ایک دن ضرور کام کرنا چاہوں گا۔ بتادیں کہ پشپا ڈائریکٹر سوکمار اس وقت اس فلم کے دوسرے حصے میں مصروف ہیں۔ فلم مارچ 2022 تک منزلوں پر پہنچ جائے گی۔ خبر ہے کہ اس بار اس فلم میں بالی ووڈ کے کچھ ستارے بھی ۔نظر آسکتے ہیں۔ ہدایت کار سوکمار بھی پشپا 2 کے بعد وجے دیوراکونڈا اور رام چرن کے ساتھ ایک ایک فلم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔