حیدرآباد ۔ الو ارجن اور رشمیکا منڈنا کی اداکاری والی فلم پشپا: دی رائز بڑی ہٹ ثابت ہوئی ہے اور مداحوں کو پشپا کے کردار سے محبت ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں کی تعداد میں پشپا کے انداز میں ویڈیو بنائے گئے ہیں ۔ اس کے ڈائیلاگ (مکالموں )سے لے کر گانوں تک، شائقین فلم کے بارے میں خوشی کا اظہار کرنا نہیں روک سکے۔ فطری طور پر اس کے سیکوئل پشپا: دی رول کے ارد گرد زبردست جوش و خروش ہے۔
فلم بنانے والے اس جوش کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی تواریخ کو بھی قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ نے سب کو پرجوش کر دیا ہے۔ جیسا کہ اب سب کو پشپا 2 کا بے صبری سے انتظا ر ہے تو فیملی فوکس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق، پشپا: دی رول 10 مختلف زبانوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ صرف ہندی، انگریزی اور علاقائی ہی نہیں چند بین الاقوامی زبانوں میں بھی ریلیز ہونے والی فلم ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم بنانے والوں کی نظریں اگست 2023 میں ریلیز کرنے پر ہیں۔
ابھی تک اس میں سے کسی کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پہلے حصے میں فہد فاصل نے فلم میں پولیس عہدیدار کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کا حصہ 2 فہد فاصل (پولیس اہلکار) اور اللو ارجن (اسمگلر) کے درمیان جھگڑے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ دریں اثنا، فلم ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہے ایک تصویر کی بدولت جسے الو ارجن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ شائع کیا ہے ، انہوں نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔ شائقین اس کے روپ پر جھوم رہے ہیں اور قیاس کررہے ہیں کہ ان کا نیا روپ پشپا: دی رول کے لیے ہے۔