ریاض ۔سعودی عرب کے شہر حائل میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خانگی میڈیکل سنٹر سے ایک جعلی عرب ڈاکٹر خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو پلاسٹک سرجری میں کسی ڈگری کے بغیر آپریشن کر رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عرب خاتون پلاسٹک سرجری ایک عرصے سے کر رہی تھی جو راتوں رات دولت مند بننے اور دوسری جانب خوبصورت بننے کےجنون کا نتیجہ ہے۔
محکمہ صحت حائل نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں عرب خاتون کی شہریت نہیں بتائی تاہم کہا ہے کہ وہ سرجری کا کام کسی مستند ڈگری کے بغیر انجام دے رہی تھی۔محکمہ صحت نےعرب خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اس کی فائل متعلقہ ادارے کے حوالے کر دی ہے جو پوچھ گچھ مکمل کرکے اس کے خلاف مقررہ سزا کا فیصلہ کرے گا۔