Thursday, April 24, 2025
Homesliderپنجاب اور راجستھان کی ایک دوسرے کے خلاف پلے آف پر نظریں

پنجاب اور راجستھان کی ایک دوسرے کے خلاف پلے آف پر نظریں

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی: چوتھے مقام پر موجود کنگز الیون پنجاب او ساتویں مقام کی ٹیم راجستھان رائلز جمعہ کو آئی پی ایل کے50 ویں میچ میں پلے آف میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گے ۔

آئی پی ایل فی الحال اپنے فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور ہر میچ ہر ٹیم کے لئے اہم ہوتا جارہا ہے ۔ پنجاب مسلسل پانچ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ اسی ٹیم نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک میچ جیتا تھا۔ پنجاب نے ٹیبل میں نیچلے مقام سے حیرت انگیز واپسی کی ہے اور اب وہ چوتھے نمبر پر ہے اور اب ٹیم پلے آف میں جگہ کی تلاش میں ہے ۔

پنجاب 12 میچوں میں چھ فتوحات ، چھ ناکامیوں اور12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ ٹیم کو پلے آف کے لئے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے ۔ راجستھان 12 میچوں میں پانچ فتوحات ، سات شکست اور10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔

راجستھان کے لئے باقی دو میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے اور14 پوائنٹس پر ٹھہرکر پلے آف کے لئے کچھ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی امید ہے جہاں نیٹ رن ریٹ ٹیموں کی تقدیر کا تعین کرے گا۔ راجستھان کو نہ صرف اپنے باقی میچ جیتنا ہے بلکہ اپنے رن ریٹ میں بھی نمایاں بہتری لانی ہوگی۔

پنجاب نے اپنے پچھلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو شکست دی تھی جبکہ راجستھان نے ممبئی انڈینزکو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی امیدوںکو برقرار رکھا تھا۔ راجستھان کے بعد پنجاب اپنا آخری لیگ میچ چینائی سوپرکنگز کے ساتھ کھیلے گا اور راجستھان کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف کھیلے گا۔ دونوں میچ اتوارکو کھیلے جائیں گے ۔

پنجاب نے اپنے آخری پانچ میچوں میں بنگلور کو آٹھ وکٹ سے ، ممبئی انڈینزکو دوسرے سوپر اوورمیں، دہلی کیپٹلزکو پانچ وکٹ سے ، حیدرآباد کو12 رنز سے اور کولکتہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے ۔ اس فارم کی بنیاد پر پنجاب کو جیتنے کا دعویدار تسلیم کیا جارہا ہے لیکن اس بار ٹورنمنٹ میں بہت سی مساوات تبدیل ہوگئیں اورآخری گیند تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پنجاب کے کپتان لوکیش راہول نے کہا کہ میں اور پوری ٹیم بہت خوش ہوں۔ یہ وہ چیز ہے جس کو ہم سب مل کر کرنا چاہتے تھے۔ گراونڈ میں جاکر مثبت کرکٹ کھیلنا۔ ہم سب کو یقین ہے کہ صورت حال ہمارے حق میں ہوسکتی ہے ۔ مسلسل پانچ جیت ، یہ پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے ، یہ صرف ایک شخص کی محنت نہیں ہے ۔ بیٹنگ اچھی تھی ، بولنگ بھی اچھی تھی۔ ہم نے پورے ٹورنمنٹ میں بہت اچھی فیلڈنگ کی۔ مجھے خوشی ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور ہم دو اور میچ جیت سکتے ہیں۔

راجستھان کے کپتان اسٹیون اسمتھ ممبئی کے خلاف آٹھ وکٹ کی جیت سے حوصلہ افزاہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس جیت سے ٹیم کا حوصلہ واپس آگیا ہے ۔ اسمتھ نے کہا کہ وہ اس جیت سے بہت خوش ہیں اور ٹیم اس جیت کی تلاش میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ ہم اس فتح کی تلاش میں تھے ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے بیٹسمینوں کو اس میچ سے اعتماد ملے گا اور اس سے انہیں مزید میچ جیتنے میں مدد ملے گی۔

راجستھان اور ممبئی کے مابین آخری لیگ میچ 27 ستمبر کو شارجہ میں ہوا تھا جس میں راجستھان نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد پنجاب کی ٹیم کی فارم اچھی نہیں تھی جب کہ اس وقت پنجاب بہترین فارم میں دکھائی دے رہی ہے ۔