Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگپنجاب میں بر سر اقتدار کانگریس پارٹی نے سی اے اے کے...

پنجاب میں بر سر اقتدار کانگریس پارٹی نے سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کی

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ: پنجاب میں بر سر اقتدار پارٹی کانگریس نے جمعہ کے روز، ریاستی اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ایک قرار داد منظور کی۔اور کیرالہ کے بعد،اس قانون کے خلاف قرار داد منظور کرنے والی دوسری ریاست بن گئی۔بلڈیم باڈیز اور پارلیمانی امور کے وزیر بر ہم مو ہندرا نے اس قانون کے خلاف دو روزہ اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن ایک قرارداد پیش کی۔

موہندرا نے قرارداد کو پڑھتے ہوئے کہا ”پارلیمنٹ میں پاس کردہ سی اے اے، ملک بھر میں احتجاج کا باعث بنا ہے اور اس سے لوگوں میں سخت غم و غصہ اور معاشرتی بدامنی پھیل گئی ہے“۔

اس قانون کے خلاف پنجاب میں بھی پر امن احتجاج کیا گیا اور معاشرے کے تمام شعبہ جات کے لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔میں آپ کو واضح ہو کہ، اس سے قبل کیرالہ حکومت نے بھی اس قانون کے خلاف ایک تجویز لائی ہے۔اس کے ساتھ ہی کیرالہ حکومت نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف تجویز لانے کے امکان کو رد نہیں کیا۔ان سے پو چھا گیا کہ،کیا ریاستی حکومت کیرالہ کی طرح سی اے اے کے خلاف کوئی تجویز لانے والی ہے۔؟اس پر سنگھ نے کہا ”کل تک انتظار کریں“۔

وزیر اعلی نے کہا”سی اے اے کے مسئلے نے پو ری قوم کو ہلا دیا ہے۔انہوں نے کہا ”اس ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے۔؟ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔1930 کی دہائی میں یوروپ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔پہلے وہ کمیونسٹوں کے خلاف تھے،پھر یہودیوں کے خلاف تھے۔یہ مذ ہبی صفایا ہے“۔انہوں نے کہا کہ ”اس ملک کے سیکیولرتانے بانے کو تبدیل کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے“۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی حکومت تفرقہ انگیز سی اے اے پر عمل در آمد نہیں ہونے دے گی۔سنگھ نے کہا کہ وہ اور کانگریس مذہبی ظلم و ستم کا شکار اقلیتوں کر شہریت دینے کے خلاف نہیں ہیں،بلکہ سی اے اے میں مسلمانوں سمیت کچھ دیگر مذہبی برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مخالفت کرتے ہیں۔

کیرالہ اسمبلی نے اس متنازعہ قانون کو ختم کرنے کے لئے ایک قرار داد منظور کی ہے اور وہ ایسارنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔جبکہ پنجاب اس سلسلہ میں دوسری ریاست بن گئی ہے۔

مذکو رہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ”یہ واضح ہے کہ سی اے اے ہندوستان کے سیکیو لر تشخص کی خلاف ورزی کر تا ہے،جو ہمارے آئین کی بنیادی خصو صیت ہے۔لہذا ایوان حکومت ہند سے پر زور مطالبہ کر تا ہے کہ وہ شہریت دے نے میں مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قسم کے امتیاز سے بچنے اور ہندوستان میں تمام مذہبی گروہوں کے لئے قانون کے سامنے مساوات کو یقینی بنانے کے لئے سی اے اے کو منسوخ کرے۔