Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگپولیس کی جانب سے،سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے خاتون...

پولیس کی جانب سے،سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے خاتون مظاہرین کے کمبل چھیننے کا واقعہ

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: لکھنؤ کے کلاک ٹاور میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کر رہے خاتون مظاہرین کے کمبل اورکھانا،چھیننے پر سوشل میڈیا پروائرل ہونے اور عوام کا غم و غصہ دیکھنے کے بعد پولیس نے ان الزامات کی تردید کی،اور کہا کہ کمبل بغیر کسی کارروائی کے ضبط کئے گئے تھے۔

اتوار کے روز ایک بیان میں لکھنؤ پولیس نے ان الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ”لکھنؤ کے کلا ک ٹاور پر غیر قانونی احتجاج کے دوران کچھ لوگوں نے خیمے کھڑا کرنے کی کو شش کی اور انہیں اس کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا۔کچھ گروپ پارک میں کمبل تقسیم کر رہے تھے،اور کئی لوگ جو مظاہروں کا حصہ بھی نہیں تھے،کمبل لینے کے لئے آئے تھے۔ہمیں وہاں سے سے ہجوم کو ہٹانا تھا۔اور طئے شدہ طریقہ کار کے بعد کمبل ضبط کر لئے گئے۔

موبائل فون پر ریکارڈنگ کئے جانے والے مناظر میں،پولیس اہلکار ہفتہ کی رات احتجاجی مقام سے کمبلوں اور کھانے کی پیکٹ کو اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اور پولیس اہلکار،جن میں سے کچھ ہیلمیٹ پہنے ہوئے تھے،انہیں اسٹائیرو فوم کی چادریں بھی چھینتے ہو ئے دیکھا گئے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ’ایک خاتون گارڈ کچھ پولیس اہلکاروں کے پیچھے بھاگتی ہوئی دکھائی دیتی ہے،اور ان پر چیختی ہے اور پوچھتی ہے کہ ”آپ کمبل کیوں لے رہے ہیں۔۔؟“۔ایک سکھ شخص نے کہا ”سکچھ پولیس والوں نے ہمیں روکنے کی کوشش کی،لیکن دوسروں نے ہمیں وہاں سے منتقل کر دیا۔

واضح ہو کہ،50سے زائد خواتین نے دھرنا منظم کیا،اس دھرنا میں خواتین،بچے اور بزرگ شہری احتجاج میں شامل ہوئے۔اور کئی تنظیموں نے اس احتجاج کی حمایت کی۔اس احتجاج میں کئی خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ شامل تھیں۔ہفتہ کی دیر رات پولیس کی جانب سے پابندی کے حکم کے نفاذکے بعد لکھنؤ میں بڑی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اور اس علاقے میں 144نافذ کیا گیا ہے۔