کرنال۔ یوگا گرو بابا رام دیو نے کیمرہ پر اپنا آپا کھو دیا اور عضہ سے آگ بگولہ ہوگئے کیونکہ ایک رپورٹر نے طنز یہ انداز میں ایسا سوال کردیا کہ کہ بابا آپے سے باہر ہوگئے ۔ جب صحافی نے ماضی میں ان کے تبصرے کے بارے میں سوال کیا کیونکہ انہوں نے 2014 میں کہا تھا کہ اگر حکومت بدلی تو پٹرول کی قیمت 40 روپے تک کم ہو جائے گی۔ ہریانہ کے کرنال سے ایک وائرل ویڈیو میں،ایک صحافی پتنجلی کے برانڈ ایمبیسیڈر سے میڈیا کو ان کے تبصرے کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں صحافی نے اس سے 40روپئے میں پٹرول کا سوال کرلیا ۔ بابا نے ماضی میں کہا تھا کہ لوگوں کو ایسی حکومت پر غور کرنا چاہیے جو پٹرول 40 روپے فی لیٹر اور کھانا پکانے والی گیس 300 روپے فی سلنڈر پر یقینی بنائے۔
مذکورہ صحافی 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے ایک نیوز چینل کو رام دیو کے انٹرویو کا حوالہ دے رہا تھا۔ اس سوال سے بابا پریشان ہوگئے ، بظاہر پریشان رام دیو نے جواب دیا،ہاں، میں نے کہا، آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ایسے سوالات مت پوچھنا۔ کیا میں آپ کا ٹھیکیدار ہوں جسے آپ کے سوالوں کا جواب دینا پڑتا ہے؟ یہی سوال دوبارہ پوچھے جانے پر بابا رام دیو نے رپورٹر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے دوبارہ ایسے سوالات کیے تو یہ ان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابا کہہ رہے ہیں کہ میں نے تبصرہ کیا تھا۔ اب کیا کر لیگا (کیا کرو گے)؟ چپ ہو جا، اب آگے سے پوچھے گا تو ٹھیک نہیں ہوگا (بس چپ رہو۔ اگر آپ دوبارہ پوچھیں گے تو یہ آپ کے لیے اچھا نہیں ہوگا)۔صحافی نے پھر وہی سوال کیا جس پر بابا نے کہا کہ ایسے مت بولو، تم اچھے والدین کے بیٹے ہو۔