Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپہلے مرحلہ کی رائے دہی کے لئے آج ختم ہو گی انتخابی...

پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے لئے آج ختم ہو گی انتخابی مہم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے گیارہ اپریل کو ہونے والی رائے دہی کے لئے انتخابی مہم آج شام ختم ہوجائے گی۔پہلے مرحلہ میں 20ریاستوں کے 91لوک سبھا نشستوں کے لئے رائے دہی ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے لئے 18مارچ کو اعلان کئے جانے کے بعد انتخابی مہم زور و شور سے شروع ہو گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے 17ویں لوک سبھا کے قیام کے لئے 7مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کا پروگرام 10مارچ کو اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلہ کے لئے آٹھ اپریل تک جملہ 1279امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔اس مرحلہ کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25مارچ اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 28مارچ تھی۔

الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق پہلے مرحلہ میں ہونے والی رائے دہی کی 91نشستوں پر صبح سات بجے رائے دہی شروع ہوگی۔ان میں سے کچھ نشستوں پر شام چار بجے تک ،کچھ پر پانچ بجے تک اور کچھ پر چھ بجے تک رائے دہی ہوگی۔