Monday, June 9, 2025
Homesliderپی وی سندھو کوراٹر فائنل میں داخل

پی وی سندھو کوراٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔ گزشتہ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی اور موجودہ عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو نے جمعرات کے روز12 ویں سیڈ ڈنمارک کی میابلیچ فیلٹ کو راست سیٹوں میں شکست دے کر ٹوکیو اولمپک کی بیڈمنٹن زمرے کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ چھٹی سیڈ سندھو نے16 خواتین کے زمرے کے سنگلز راؤنڈ مقابلے میں اپنی حریف کو21-15 ، 21-13 سے شکست دی۔

 سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں جاپان کے اکانے یاماگوچی سے ہوگا جنہوں نے اپنے کوارٹر وائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی لیم گیون کو شکست دی ہے ۔23 سالہ میا نے سندھو پر دباؤنانے کی کوشش کی لیکن کچھ شٹل کورٹ سے باہرگئے جو ان کے حق میں نہیں رہے۔ اپنے حریف سے کم غلطیاں کرتے ہوئے سندھو نے پہلے کھیل میں 10-5 کی برتری حاصل کرلی۔

میا کے بیک ہینڈ فورکورٹ پر ایک کراسکورٹ اسمیش نے سندھو کو11-6 کی برتری دلادی اور سندھو12-6 سے آگے ہوئیں۔دوسرے گیم میں پیچھے رہنے کے بعد میا کی سروس بھی ٹھیک سے نہیں ہو رہی تھی۔ اس کے بعد سدھو نے9-4 کی برتری حاصل کی اور مقابلے میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔ گیم بریک تک سندھو نے 11-6 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

علاوہ ازیں ہندوستانی تیرانداز اتانوداس نے جمعرات کے روز ٹوکیو اولمپکس میں جنوبی کوریائی اولمپک چمپئن اوژن ہائیک کو6-5 سے شکست دے کر مردوں کے انفرادی مقابلے کے راؤنڈ 16 میں داخلہ لیا۔اتانو داس نے تیز ہواوںکی وجہ سے ہونے والی پریشانی کے باوجود اپنے کوریائی حریف کو شکست دینے کے لئے شوٹ آف میں 10 کا اسکور کیا ۔ قبل ازیں  انہوں نے راونڈ 64 میں اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والی چینی تائپی کے یو چیانگ ڈینگ کو 6-4 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اب اتانو داس اور ان کی اہلیہ دیپیکا کماری ٹوکیو 2020 میں واحد ہندوستانی تیر انداز ہیں۔ دیپیکا کماری اس سے قبل خواتین کے انفرادی راونڈ 16 میں پہنچی تھیں۔ تیر اندازوں سے اولمپکس میں میڈل کی قوی امیدیں ہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ ایونٹس میں شاندار مظاہرے کئے ہیں۔