Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگچار نئے ججوں کے حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں...

چار نئے ججوں کے حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں ہوا اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چار نئے ججوں نے پیر کو حلف لیا۔جس کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 34ہو گئی ہے،جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔جسٹس کرشنا مراری،ایس آر بھٹ،وی رام سبرامنین اورہرشی کیش رائے کو سپریم کورٹ کے نئے جج مقرر کیا گیا ہے۔مئی میں،چیف جسٹس رنجن گوگو ئی نے وزیر آعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا،جس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ہائی کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا کر  65 سال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

31جولائی کو مرکز نے چیف جسٹس آف انڈیا کے علاوہ،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد  30سے بڑھا کر 33کرنے کی منظوری دے دی۔7اگسٹ کو سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی بل 2019کو لوک سبھا میں منظور ہو گیا اور 10اگسٹ کو صدر جمہوریہ نے اس پر دستخط کیا تھا۔

جسٹس وی رام سبرامنین اور ہرشی کیش رائے نے بالترتیب ہماچل پردیش ہائی کورٹ اور کیرالہ ہائی کورٹ کی سربراہی کی ہے۔جسٹس ایس رویندر بھٹ اور کرشنا مراری رجستھان اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس کے سر براہ تھے۔

چیف جسٹس نے وزیر آعظم کو تین خط لکھے۔سپریم کورٹ میں 58,669مقدمات کی پیشرفت لا ھوالہ دیتے ہوئے،چیف جسٹس نے مطالبہ کیا کہ اس لا قانونیت کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے۔خط میں انہوں نے مرکز کو توجہ دلائی کہ 1988میں سپریم کورٹ کے جج کی تعداد18سے بڑھا کر 26کر دیا گیا تھا،اور بیس سال بعد اس تعداد کو برھاکر 31کر دیا گیا،جس میں خصوصی بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلد از جلد نمتانے کے لئے یہ اضافہ ضروری ہے۔