- Advertisement -
- Advertisement -
نئی دہلی : دہلی میں ایک شخص کو چور ہونے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات کا ہے جب اس شخص کو ایک گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
ایک سینئیرپولس اہلکار نے بتایا کہ ’’کچھ مقامی لوگوں نے اس شخص پر چور ہونے کا شبہہ کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا اس وقت تک مارتے رہے جب تک کہ وہ بے ہوش نہیں ہوا۔جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا ،جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔