Monday, June 9, 2025
Homesliderچٹان گرنے سے 4 نوجوان کار میں دب کر ہلاک: سعودی عرب

چٹان گرنے سے 4 نوجوان کار میں دب کر ہلاک: سعودی عرب

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب کے جازان علاقے  کی العارضہ کمشنری میں سعودی شہری دفاع کے عہدیداروں نے چٹان کے نیچے سے لاپتہ چار سعودی نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔ گاڑی پر چٹان گرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ میڈیا  کے مطابق جائے وقوعہ لاشیں نکالنے کا منظر دل دہلا دینے والاتھا۔شہری دفاع کے عہدیداروں کے ساتھ مقامی نوجوان اور مقیم غیرملکی بھی مدد کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔ چاروں نوجوان گزشتہ ہفتے کوالعارضہ پہاڑی علاقے میں سیر کے لیے نکلے تھے  جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے تھے۔ مختلف ادارے ان کی تلاش میں تھے۔

دو نوجوانوں کے چچا ماجد جابر الجزمی نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے متصل علاقے اور قریب کی وادیوں میں انہیں تلاش کرتے رہے۔ دواخانوں اور ایسے تمام مقامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا جہاں جہاں ان کے ملنے کی توقع کی جاسکتی تھی۔ماجد الجزمی نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ہمراہ العبادل پہاڑی علاقے میں سیر کے لیے نکلے تھے۔

ماجد الجزمی نےمزید کہا کہ گھر والے نوجوانوں کیواپسی میں تاخیر پر تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ موبائل پر رابطے کی کوشش کی گئی تو بند پائے گئے۔ہم لوگ ان کی تلاش میں اس جگہ پہنچے جہاں سے وہ لاپتہ ہوئے تھے۔چار نوجوانوں میں سے دو کی گاڑیاں مل گئیں باقی کی گاڑیاں بھی نظر نہیں آئیں۔

گھر والوں نے آس پاس کے علاقوں اور وادیوں میں انہیں بار بار تلاش کیا۔ ہر ایک سے ان کی بابت دریافت کیا اور پھر پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ماجد الجزمی نے مزید کہا  کہ بعض شہریوں نے اطلاع دی کہ انہیں العارضہ کے کوہستانی علاقے کی ایک وادی میں چٹانوں کے درمیان ایک ٹوٹی پھوٹی گاڑی نظر آرہی ہے اور خوفناک طریقے سے حادثے سے دوچار لگتی ہے۔پتہ چلا کہ یہ وہی گاڑی ہے جس پر چاروں نوجوان سوار تھے اور یہ تفریح گاہ سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر پڑی نظر آئی۔ اس حادثے کی اطلاع سے پورا علاقہ سوگوار ہے۔