Sunday, May 11, 2025
Homesliderچھیڑ چھاڑ کرنے والے 40 سالہ شخص کا 4 بہنوں نے قتل...

چھیڑ چھاڑ کرنے والے 40 سالہ شخص کا 4 بہنوں نے قتل کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

فیروزآباد۔ چار بہنوں کو ایک 40 سالہ شخص کو مبینہ طور پر ہجومی تشدد کرنے اور قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو انہیں چھیڑ چھاڑکررہا تھا۔ متوفی کی شناخت رام گوپال بگھیل کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کچھ پڑوسیوں کو منگل کی صبح بگھیل کی لاش خون میں لت پت ملی اور پولیس کو اطلاع دی۔مبینہ طور پر لنچنگ کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوا ہے۔ویڈیو میں خاندان کو دکھایا گیا ہے، بشمول بہنیں اور مرد ارکان، بگھیل کو لاٹھیوں سے مارتے ہیں اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں یہاں تک کہ اس کا بہت خون بہہ رہا ہے۔

ایک پڑوسی نے بتایا کہ خاندان کے مرد اور خواتین نے اسے مارنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ فیروز آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) اکھلیش نارائن نے نامہ نگاروں کو بتایا، 40 سالہ رام گوپال بگھیل کی غیر فطری موت کی اطلاع ملنے کے بعد شکوہ آباد پولیس فارنسک ٹیم کے ساتھ کھیڑا گاؤں پہنچی اور جائے واردات کا معائنہ کیا۔بہنوں کے افراد  خاندان  اس واقعے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جبکہ چار لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، باقی تین کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے  کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ متوفی کسی نامناسب حرکت میں ملوث تھا جس کی اس کے محلے میں اہل خانہ نے مخالفت کی، جس کے بعد اہل خانہ نے اس پر حملہ کیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ متوفی مبینہ طور پر خاندان کی چار لڑکیوں، تمام بہنوں کو مسلسل چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھا۔ معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب بگھیل نے اس گھر کے باہر اپنی چارپائی رکھ دی جس میں چاروں بہنیں رہتی تھیں اور ان کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی۔بعد ازاں اہل خانہ نے بگھیل کے ایسا کرنے کی مخالفت کی جس کے بعد معاملہ بڑھ گیا اور خاندان کے افراد بشمول مرد و خواتین نے اس پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔خاندان کے تین دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جو مفرور ہیں۔