Wednesday, April 23, 2025
Homesliderڈاکٹر یاسمین کا کورونا کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے پرزور

ڈاکٹر یاسمین کا کورونا کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے پرزور

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: ماہر غذائیت اورگورنمنٹ ڈگری کالج نوا کدل سری نگر کے شعبہ ہوم سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر یاسمین خان نے کورونا وبا کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے ایک آسان اور آسانی سے دستیاب ہونے والا نسخہ تجویزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے لیمو، آملہ، قہوہ، سبز چائے، شہد، لہسن، ادرک اور سزیوں کا خوب استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہے ۔ڈاکٹر یاسمین نے ان خیالات کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی پروگرام سکون کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہاکچھ ایسی غذائیں ہیں جن کوکورونا وباکے دوران خاص طور پر استعمال کرنے سے ہماری قوت مدافعت بتدریج بڑھ جائے گی۔ ہمیں وٹامن سی والی غذائیں جیسے لیمو،آملہ، قہوہ، خاص کر دارچینی جس میں ڈالی جائے، گرین چائے ، پپیتا، شہد، ہلدی، ادرک، لہسن اورسبزیاں خاص کر شملہ مرچ اور پالک کا خوب استعمال کرنا چاہئے ۔

ڈاکٹر یاسمین خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے دوران ذہنی دباؤکوکم کرنے کے لئے کم سے کم آدھے گھنٹے کی ورزش، پوری نیند اورمثبت غور و فکر کرنا بھی لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طرز زندگی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور بازاری غذاؤں جیسے فاسٹ فوڈ وغیرہ سے مکمل طور پر پرہیزکیا جانا چاہئے ۔ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جو چیزوں پر چھ سے نو دنوں تک رہتا ہے ۔کووڈ 19 ایک خطرناک وائرس ہے یہ چیزوں جیسے چمچ، پلیٹ، ہینڈل خواہ وہ گاڑی کا ہو یا دروازے یا کھڑکی کا وغیرہ ان پر یہ وائرس چھ سے نو دنوں تک رہتا ہے اس کو ایک منٹ میں ہی ہاتھوں کو دھونے اور سینیٹائزیشن کرنے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ڈ اکٹر یاسمین نے کہا کہ اگر ہم صحیح غذا کا استعمال کریں گے اور موسم کے مطابق غذا کھائیں گے تو اس سے ہماری قوت مدافعت بڑھ جائے گی اور قوت مدافعت کے بڑھ جانے سے ہم کورونا انفکیشن کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت ہمارے جسم میں ایک قدرتی دفاعی نظام ہے جو انفیکشنز کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے ۔