حیدرآباد : حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کے ٹی آر ایس امیدوار تلا سانی سائی کرن یادو نے آج کہا کہ ٹی آر ایس، لو ک سبھا کے سبھی 16نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔پریس کلب میں Meet the press programme کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد دونوں جڑواں شہروں کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔
Animal Husbandryکے وزیر تلسانی سرینواس یادو کے فرزند سائی کرن یادوسکندرآباد حلقہ سے انتخاب میں حصہ لیتے ہوئے سیاست میں داخل ہو رہے ہیں۔
سائی کرن نے کہا کہ تلنگانہ اپنی اسکیموں اور ترقی کے پروگراموں کی وجہ سے ملک بھر کے لئے ایک مثالی ریاست بن گیا ہے۔میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی امیدون پر کھرا اتروں گا۔اور پارٹی کے وقار کو بنائے رکھنے کی کو شش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعہ غریبی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔