کانپور : اتر پردیش کے کانپور شہر میں ایک 13سالہ لڑکی نے مبینہ طور پراجتماعی عصمت ریزی کے بعد خودکشی کرلی۔متاثرہ کے لواحقین نے کہا کہ وہ ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر ناراض ہیں اور کہا کہ کچھ خواتین محلے میں اس لڑکی کو طعنے دے رہی تھیں۔
13جولائی کو تین پڑوسیوں کی جانب سے اغوا کئے جانے اورعصمت ریزی کی شکار مذکورہ لڑکی ہفتہ کے روز اس کے کمرے میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دے گیا ہے۔
سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایسٹ) راج کمار اگروال نے بتایا کہ جائے وقوع سے کوئی خود کشی نوٹ نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیاگیا ہے۔