Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس ریاست میں فلاحی منصوبوں اور ترقی کو ہضم نہیں کر پا...

کانگریس ریاست میں فلاحی منصوبوں اور ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے: کے ٹی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس قائدین پر ریاست میں بڑھتی ہوئی زرعی سرگرمیوں اورفلاحی منصوبوں اور ترقیات کو ہضم نہیں کر پانے کا الزام لگایا۔ریاست میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس قائدین عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی و فلاححی منصوبوں کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں پانی کی قلت کو کم کرنے کا سہرا وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے سر جاتا ہے۔کے ٹی آر نے کہا کہ ”اپنی دور اندیشی سے وزیر اعلیٰ نے بہت سے اوور ہیڈ ٹینکوں کی تعمیر کر کے عوام کو پانی فراہم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نظام پیٹھ اور قطب اللہ پور میں دو ہفتوں میں ایک بار کے بجائے اب دو دن میں ایک بار با قائدہ پینے کا پانیفراہم کیا جا رہا ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر زراعت کے لئے   24گھنٹے بجلی فراہم کر رہے ہیں،اور آبپاشی پروجیکٹس کو تیز رفتار سے تکمیل کر وارہے ہیں۔کے ٹی آر نے بتایا کہ 50لاکھ سے زائد افراد کو وظیفے دینے والی ریاست تلنگانہ واحد ریاست ہے۔اور ریاستی حکومت فلاحی اسکیمات پر ایک سال میں 12,000کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے،اس میں مرکزی حکومت صرف 200کروڑ روپئے کی مدد کر رہی ہے۔

ٹی آر ایس رہنما نے مزید کہا کہ ”ہم کانگریس کے دور حکومت میں پیش آنے والے کرفیو کی صورتحال کے خلاف سختی سے امن و امان بر قرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس،انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے باوجود مستقل طور پر جھوٹے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔