Tuesday, June 10, 2025
Homeتلنگانہکانگریس سے برطرف عبدالستار شیوسینا میں شامل

کانگریس سے برطرف عبدالستار شیوسینا میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ کانگریس سے برطرف شدہ رکن اسمبلی عبدالستار پیر باضابطہ طور پر شیو سینا میں شامل ہو گئے ۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں عبدالستار نے  شیو سینا کا دامن تھام لیا ہے ۔ ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر اس موقع پر ریاستی وزیر ایکناتھ شندے بھی موجود تھے۔ عبدالستار سلوڈ سے رکن اسمبلی اور اورنگ آباد کانگریس صدر بھی تھے ۔ عبدالستار نے اس برس ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر صرف کانگریس ہی نہیں چھوڑی بلکہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی بھی دے دیا تھا۔

 کانگریس نے بعد میں عبدالستار کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب پارٹی سے نکال دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالستار نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار سبھاش جمباد کے خلاف انتخابی تشہر کی تھی ۔ برطرف شدہ رکن اسمبلی نے بی جے پی کے چیف منسٹر دیویندرفڑ نويس، مہاراشٹر کے وزیر برائے آبی وسائل گریش مہاجن اور مرکزی وزیر راؤصاحب دانوے سمیت بی جے پی کے اعلی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے سلوڈ کے لیڈروں نے عبدالستار کے بی جے پی میں شامل ہونے کے معاملے پر سخت احتجاج تھا ۔