Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس لیڈر و دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کا دیہانت

کانگریس لیڈر و دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کا دیہانت

- Advertisement -
- Advertisement -

دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر و دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کا ہفتہ کو 81 سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا۔وہ لمبے عرصہ سے بیمار تھیں،اور ان کا اسکارٹ ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا۔

شیلا دکشت سال 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیر اعلیٰ رہیں تھیں۔اسپتال کے ڈئریکٹر اشوک سیٹھ نے کہا ”ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے شیلا دکشت کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی تھی۔قریب 3بجکر 15منٹ پر انہیں پھر سے کارڈییک اریسٹ ہوا۔اس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور دوپہر 3:55بجے ان کا دیہانت ہو گیا۔

شیلا دکشت کے دیہانت پر کانگریس پارٹی نے ٹویٹ کیا ”ہمیں شیلا دکشت کے دیہانت کے بارے میں سن کر افسوس ہوا ہے۔زندگی بھر کانگریس کی رکن اور تین بار دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے دہلی کا چہرہ بدل دیا۔ہم ان کے اہل خاندان اور دوستوں کی اس دکھ بھری گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

شیلا دکشت 31مارچ 1938کو پنجاب کے کپورتھلہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔شیلا دکشت نے دہلی یونیورسٹی کے میرانڈا ہاؤس سے تاریخ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

ان کی شادی اُناؤ (یو پی) کے آئی اے ایس عہدیدار آنجہانی ونود دکشت سے ہوا تھا۔ونود کانگریس کے برے لیڈر اور بنگال کے سابق گورنر  آنجہانی اوما شنکر دکشت کے بیٹے تھے،شیلا ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی ماں ہیں۔ان کے بیٹے سندیپ دکشت بھی دہلی سے رکن پارلمینٹ ہیں۔اپنی پڑھائی کے دورن شیلا کو سیاست سے دلچسپی رہی تھی۔

سال 1998میں شیلا دکشت دہلی پردیش کانگریس کی صدر بنائی گئیں۔1998میں ہی لوک سبھا انتکابات میں انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر مشرقی دہلی سے انتخاب لرا،مگر ہار گئیں۔

اس کے بعد انہوں نے لوک سبھا انتخابات لڑنا چھوڑ دیا اور دہلی کی گدی کی اور بڑھیں۔پھر دہلی کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے نہ صرف کامیابی حاصل کی،بلکہ تین بار انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہیں۔