Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس پارٹی نے وزیر آعظم نریندر مودی پرلگایا سنگین الزام

کانگریس پارٹی نے وزیر آعظم نریندر مودی پرلگایا سنگین الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:کانگریس پارٹی نے جمعہ کو وزیر آعظم نریندر مودی پر MGNREGA schemeکے لئے خاموشی سے مال اینٹنے کا الزام لگایا ،اور کہا کہ ان کی سرکار کی امیرا ور غریب مخالف پالیسیوں نے پچھلے پانچ سالوں میں علاقائی بحران پیدا کیا۔

کانگریس کی ترجمان پرینکا چتور ویدی نے کہا کہ’’ یہاں تک کہ مودی اور ان کے وزیروں نے راہل گاندھی کی جانب سے اعلان کردہ
minimum income guarantee scheme ’’نیائے‘‘کا مذاق اڑایا ۔جو کم آمدنی والے غریبوں کو سالانہ 72ہزار روپئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چتور ویدی نے کہا موجودہ سرکار کے دور میں کسانوں کی حالت بہتر نہیں ہے۔اور وہ سنگین حالات سے جو جھ رہے ہیں۔لیکن مودی سرکار ان کسانوں کو کسی قسم کی کوئی راحت نہیں دی ہے ۔چتور ویدی نے کہا کہ ٹریکٹر کے فروخت میں کمی آرہی ہے۔اور دو پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت بھی کم ہو گئی ہے۔