Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکرس ووکس چوتھے ٹسٹ کےلئے انگلش  ٹیم میں واپس

کرس ووکس چوتھے ٹسٹ کےلئے انگلش  ٹیم میں واپس

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ فاسٹ بولر کرس ووکس نے 2 ستمبرکو اوول میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کی ہے ۔ووکس کے علاوہ وکٹ کیپر سیم بلنگز کو بھی15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ جوس بٹلر کی جگہ لیں گے جو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چوتھے ٹسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ ووکس نے ای سی بی کی ریسٹ اینڈ روٹیشن پالیسی اور اپنی ایڑی کے زخم کی وجہ سے 12 مہینے سے سے زائد عرصے تک ٹسٹ کرکٹ نہیں کھیلا ہے ۔

 ووکس زخمی ہونے کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے پہلے تین میچوں سے بھی باہر تھے حالانکہ وہ اب ٹیم میں موجود ہیں اورگزشتہ ہفتے وارکشائر کی دوسری پلیئنگ الیون کے ساتھ ساتھ جمعہ کو ٹی20 بلاسٹ ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلے تھے ۔انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے ایک بیان میں کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ کرس ووکس ٹسٹ ٹیم میں واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے بغیر کسی چوٹ کے خدشات کے گزشتہ ہفتے وارکشائر کے ساتھ اچھی بولنگ کی ہے ۔ وہ اہم کھلاڑی ہیں۔ ہم انہیں اوول میں تیاری کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں کیونکہ ہم یکے بعد دیگرے دو ٹسٹ کھیل رہے ہیں۔

ٹیم کے کوچ سلور ووڈ نے تصدیق کی ہے کہ بٹلر کی غیر موجودگی میں جانی بیئرسٹو اوول میں وکٹ کیپنگ کریں گے ، حالانکہ انگلینڈ نے وکٹ بلنگز کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے ، جنہوں نے ابھی ٹسٹ میں کریر کا آغاز نہیںکیا۔ کسی کھلاڑی کی زخمی رہنے یا بیماری کی صورت میں انہیں محفوظ کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ بٹلر اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے آخری ٹسٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے یا نہیں۔