Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکرناٹک کابینہ میں توسیع،17ارکان اسمبلی نے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا

کرناٹک کابینہ میں توسیع،17ارکان اسمبلی نے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو:  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد،بی ایس یڈیو رپا نے منگل کے روز پہلی بار اپنی کابینہ میں تو سیع کی اور 17ارکان اسمبلی کو کابے نہ میں شامل کیا۔بی جے پی کے تجربہ کار لنگایت برادری کے رہنما 76سالی بی ایس یڈیورپا 26جولائی کو وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی کابینہ کی یہ پہلی توسیع ہے۔یڈیورپا نے 29جولائی کو اسمبلی میں اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کی تھی۔

راج بھون میں ریاستی گورنر وجو بھا ئی والا نے نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔آج کابینہ میں شامل کردہ نئے وزراء میں،سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر،دو سابق وزرائے اعلیٰ کے ایس ایشور پا،آر  اشوک،آزاد ایم ایل اے ایچ ناگیش اور لکشمن ساوادی (جو قانون ساز اسمبلی یا کونسل کے ممبر نہیں ہیں اورلیجسلیٹیو کونسلر کوٹا سرینواس پجاری شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گووند ایم کر جول،اشوتھ نارائن سی سین،بی سی سری راملو،ایس سریش کمار،وی سومنا،سی ٹی روی،باسو راج بو مائی،جے وی سی مادھو سوامی،سی سی پاٹل،پربھو چوہان اور سسیکلا جولے انا صاحب نے حلف لیا۔سسیکلا جولے انا صاحب کابینہ میں شامل واحد کاتون ہین۔کرناٹک میں وزیر اعلیٰ سمیت زیادہ سے زیادہ 34وزیر رہ سکتے ہیں۔

مذکورہ 17وزراء میں 16کا تعلق بی جے پی سے ہے اور ایک (ناگیش) بنگلورو سے 100میں واقع،پسماندہ کو لار ضلع میں مولباگ اسمبلی حلقہ سے آزاد ہیں۔

اندرونی دباؤ کے درمیان،اپوزیشن کانگریس اور جے ڈی ایس نے بھی کابینہ میں توسیع میں تاخیر پر بی جے پی کو نشانہ بنایا اوحکومت کے ”وجود“ پر سوال اٹھائے۔کانگریس نے دعوی کیا کہ یڈیورپا کی ایک رکنی کابینہ”صدر راج“ لگتا ہے۔