Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اسمبلی میں،اعتماد کا ووٹ...

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اسمبلی میں،اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو :کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے پیر کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔یڈیورپا کے اعتماد کا ووٹ کی تجویز کو پیش کرنے کے بعد اسمبلی اسپیکر،کے آر رمیش نے اعتماد کا ووٹ صوتی ووٹوں سے پاس ہونے کا اعلان کیا۔

یاستی گورنر وجو بھائی والا نے بی ایس یدیورپا کو جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلانے کے بعد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے آج اعتماد کے ووٹ کی تجویز رکھنے کی بات کہی،کیونکہ ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ طئے کر نے کے لئے 31جولائی سے پہلے اہم مالیاتی بل پاس کیا جا نا ہے۔

اسمبلی اسپیکرکے آر رمیش کی جانب سے کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے 17باغی ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دئے جانے کے بعد ایوان کے  224اراکین کی تعداد گھٹ کر  207رہ گئی تھی، اوربی جے پی کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 105اراکین کی ضرورت تھی۔جسے آسانی سے حاصل کر لیا گیا۔اور یدیورپا نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کردی۔

اس موقع پر یدیورپا نے کہا کہ ”جب ایچ ڈی کمار سوامی اور سدرامیہ وزیر اعلیٰ تھے, ریاستی انتطامیہ ناکام رہا،اور ہم اسے ٹھیک کر دیں گے۔۔۔اور کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم بھی بدلہ کی سیاست نہیں کریں گے۔میں بھول جاؤ اور معاف کرو،پر یقین رکھتا ہوں۔