نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریت (ای ڈی) نے منگل کو کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئیر لیڈر ڈی کے شیو کمار کو منی لانڈرنگ کے معاملہ میں گرفتار کر لیا۔ای ڈی کے ایک سینئیر عہدیدار کے مطابق ڈی کے شیو کمار کو چوتھی بار پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا گیاہے۔شیو کمار کو جمعہ کے روز سٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
واضح ہو کہ محکمہ انکم ٹیکس نے دو اگسٹ 2017کو دہلی میں ا،ڈی کے شیو کمار کی رہائش گاہ پراور دیگر 60مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔اس دوران قریب 11کروڑ روپئے نقد وصول ہوئے اور کروڑوں کے اثاثوں کا پتہ لگا۔اس کے بعد ای ڈی نے ڈی کے شیو کمار کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیاتھا۔آخر کار منگل کو گرفتار کے گیا۔
ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری پر کانگریس نے مرکزی نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ حکومت کی ناکامیوں معاشی ہنگامی صورتحال“ کو چھپانے کی کوشش کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ شیو کمار بے گناہ اور بے قصور ہیں اور پارٹی عوام اور عدالت کے سامنے اس کا ثبوت پیش کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیو کمار کے خلاف انتقام کے جذبے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔