Sunday, May 11, 2025
Homeٹرینڈنگکرنٹ لگنے پر ایک شخص کو گھر والوں نے ”دیسی علاج“ کے...

کرنٹ لگنے پر ایک شخص کو گھر والوں نے ”دیسی علاج“ کے نام پرریت میں کیا دفن

- Advertisement -
- Advertisement -

اتر پردیش : آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں علاج و معالجہ کی بہتر سہو لتیں میسر ہیں،ایسے میں ملک کے دیہاتوں میں آج بھی علاج کے طرح طرح کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔کچھ معاملے تو سمجھ میں آتے ہیں مگر کچھ ایسے طریقے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر بڑا تعجب ہوتا ہے،اور ایسے طریقے اپنانے والوں کی جہالت پر ترس آتا ہے۔ایک ایسے ہی واقعہ میں گاؤں کے لوگوں نے ایک شخص کو کرنٹ لگنے پر ایک انوکھا طریقہ علاج اپنایا ہے۔

تفصیلات کے بموجب،اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک شخص کے بجلی کا نشانہ بننے کے بعد،اس کے گھر والوں نے اسے ”دیسی علاج“کروانے،کے لئے پانچ گھنٹے ریت میں دفن کر دیا،جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پیلی بھیت کے علاقے گجر ولا کے پنڈرا گاؤں میں سردار جوگا سنگھ کا ایک فارم ہاؤز ہے اور اس کا گھر فارم میں ہی ہے۔ اس کے گھر کے اوپر ہائی ٹینشن لائن گذر گئی ہے۔جو گا سنگھ اپنے گھر کے آنگن میں کھڑا تھا کہ ہائی ٹینشن لائن ٹوٹ کر صحن میں گر گئی،جس کی وجہ سے وہ بجلی کا شکار ہو گیا اور جھلس گیا۔

اس کے گھر والو ں کا ماننا ہے کہ اگر کسی کو کرنٹ لگا ہے،اور اس کو ریت میں دفن کیا جائے تو وہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔لہذا سبھی نے جوگا سنگھ کو گڑھا کھود کر ریت میں دفن کردیا۔اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ اس کے ہاتھ،پاؤں اور سر باہر رہیں۔جوگا سنگھ کو ریت میں دفن کرنے کے بعد،اس کے گھر کے لوگ اس کے ہاتھوں اورانگلیوں کو رگڑتے رہے،لیکن اس کی موت ہوگئی تھی۔

جوگا سنگھ نے موت پر اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ برقی کی غفلت کی وجہ سے مر گیا،اس کا گھر چالیس سال پرانا تھا،اس کے باوجود اس کے گھر کے اوپر سے ہائی ٹینشن لائن کھینچی گئی تھی۔یہ بات صحیح ہے کہ وہ بجلی لگنے سے جھلس گیا تھا،لیکن اگر دیکھا جائے تو اس کا علاج کرانے کے بجائے اسے گڑھے میں دفن کرنے کی وجہ سے،اور ان لوگوں کے ”دیسی علاج“ کے نام پر ایسی حرکت کرنے کی وجہ سے اسکی موت ہو گئی۔اگر اسے اسپتال لے جایا جاتا تو شاید اس کی جان بچ سکتی تھی۔لیکن جلی ہوئی حالت میں اس کا علاج کرانے کے بجائے اس کو ریت میں دفن کرنا جان لیوا ثابت ہوا۔