نئی دہلی ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے نامور بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو بیٹنگ کریز کے پاس نشانات مٹانے کی کوشش کرتے دیکھا جانے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب کہ تیسرا ٹسٹ کے پانچویں دن ریشپھ پنت اور چیتشور پجارا ہندوستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کررہے تھے۔ میچ ڈرا ہوا اور چار ٹسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
اسمتھ کی جانب سے بیٹنگ کریز کے چھیڑ چھاڑ پیر کے صبح سیشن کے دوران کی گئی اور اس حرکت کو اسٹمپ کیمرا نے آسٹریلیائی ٹیم کے ارکان کو کریز پر آتے ہوئے ریکارڈ کیا اور 31 سالہ اسمتھ کو وکٹ کیپر بیٹسمین پنت کی جانب سے لگائے گئے گارڈ کی لکیرکے نشانات کو مٹانے کے لئے اپنے پیروں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد پنت نے گارڈ کو نئے سرے سے لے لیا اور 118 گیندوں میں 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
استمھ کی اس حرکت کا نوٹ لیتے ہوئے ہندوستان کے سابق اوپنر ویریندر سہواگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا، اسٹیو اسمتھ سمیت تمام چالوں کی کوشش کی کہ وہ پنت کے بیٹنگ گارڈ کے نشانات کو مٹادے۔لیکن کچھ کام نہیں آیا بلکہ کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنہ ۔ انہوں نے مزید کہا میں آج ہندوستانی ٹیم کی کوشش پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ سینہ چوڑا ہو گیا یار ۔
کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے آکاش چوپڑا نے ٹویٹ کیا،بہت ساری چیزوں کے لئے جوتے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ مخالف کی بیٹنگ گارڈ کے نشان کو بھی ہٹانا اس میں شامل ہے۔کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے اجیت اگرکرکر اور نک نائٹ کے ساتھ واقعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اگرچہ دونوں کھلاڑیوں نے محسوس کیا کہ یہ حرکت جان بوجھ کر نہیں کی گئی تھی لیکن ٹویٹر پر صارفین نے اسمتھ پر شدید تنقید کی۔ صارفین میں سے ایک نے ٹویٹ کیا آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے ڈرنگ کے وقفے کے بعد کریز پر آتے ہی یہ کوشش کی اور رشبھ پنت کے نشانات کومنانے کی کوشش کی ۔ایک اور ٹویٹ کیا گیا ،جنوبی افریقہ میں سینڈ پیپر ، آسٹریلیا میں وکٹ کو چھڑانا ۔ اسٹیو اسمتھ بھی کیا کھلاڑی ہے جو ہر جگہ مظاہرہ کرتے ہیں ۔