Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگکشمیر میں 70دنوں بعد موبائل خدمات دوبارہ بحال،عوام کو ملی راحت

کشمیر میں 70دنوں بعد موبائل خدمات دوبارہ بحال،عوام کو ملی راحت

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: جموں و کشمیر میں پانچ اگسٹ کو ریاست کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آر ٹیکل 370کو منسوخ کئے جانے کے دوران معطل کی گئیں موبائل خدمات،وادی کشمیر میں پیر کو تمام نیٹ ورکس پر 70دنوں کے بعدپھر سے پوسٹ پیڈموبائل خدمات بحال کر دی گئیں۔دودن قبل ہی جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری نے اس کا اعلان کیا تھا۔

 

تاہم۔اب پری پیڈ موبائل فون ہولڈرز کوانتظار کرنا پڑے گا۔ریاست میں تمام نیٹ ورکس سمیت40 لاکھ پوسٹ پیڈ صارفین ہیں،جبکہ 23لاکھ پری پیڈ صارفین ہیں۔اس کے علاوہ انٹر نیٹ کی معطلی جاری ہے۔

ریاست میں موبائل و انٹر نیٹ خدمات معطل کرنے سے متعلق حکومت کا خیال تھا موبائل فون کے ذریعہ غلط افواہیں پھیلیں گیاور انٹر نیٹ   کا دہشت گرد غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

موبوئل فون خدمات کی بحالی کے بعد عوام راحت محسوس کر رہے ہیں۔اس تعلق سے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ”چونکہ وادی میں موبائل فون نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے،لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ والدین،پیشہ ور افراد اور کاروباری برادری کے خدشات دور کئے جائیں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ ”امید ہے کہ موبائل فون دوبارہ شروع ہونے کے بعد والدین کو اپنے بچوں کو اسکولوں اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھیجنا آسان ہو جائے گا۔ساتھ ہی ہمیں امید ہے کہ فون کے رابطے سے وادی میں ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے مسائل بھی دور ہو جائیں گے۔

وادی میں پیر کو موبائل فون کی خدمات بحال ہو نے کے بعد اکثر مقامات جیسے،سڑکوں،بازاروں،دفاتر اور بینکوں کے اندر لوگوں کو موبائل فون کا استعمال کر تے اور اپنے عزیزوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔