Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکشمیر میں زیر حراست سیاست دانوں کی رہائی کا عمل شروع

کشمیر میں زیر حراست سیاست دانوں کی رہائی کا عمل شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: کشمیر میں زیر حراست مین اسٹریم سیاست دانوں کو رہا کرنے کا عمل شروع  ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کو جموں و کشمیر کے سابق وزراء،اشرف میر اور حکیم یاسین کو ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دو دیگر سیاسی رہنماؤں،دلاور میر اور غلام حسن میر،جو نظر بند تھے کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق،مر کزی دھارے میں شامل 50کے قریب سیاست دانوں کو آئندہ چند دنوں میں رہا کیا جائے گا۔حراست میں لئے گئے سیاسی رہنماؤں کو جنہیں پہلے ڈل جھیل کے کنارے واقع سینٹور لیک ویو ہوٹل میں رکھا گیا تھا،انہیں گذشتہ ہفتے یہاں ایم ایل اے ہاسٹل لے جایا گیا تھا۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوحال ہی میں چشمے شاہی کے ایک گیسٹ ہاؤز سے ایم اے روڈ پر واقع ایک سرکاری مکان میں منتقل کیا گیا تھا،جبکہ ایک اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ 5اگسٹ کو آرٹیکل 370کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے حراست میں ہیں۔انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔

وہیں فاروق عبد اللہ کے فر زند و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو ہری نیواس کے سرکاری گیسٹ ہاؤز میں نظر بند کیا گیا ہے۔