Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکشمیر میں چہارشنبہ سے ایس ایم ایس سروس ہو گی بحال

کشمیر میں چہارشنبہ سے ایس ایم ایس سروس ہو گی بحال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: چہارشنبہ سے کشمیر میں ایس ایم ایس سروس بحال ہو گی۔ایس ایم ایس سروس کو تقریبا پانچ ماہ قبل آر ٹیکل 370کو منسوخ کئے جانے کے بعد بند کر دا یا تھا۔جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے بتایا کہ کشمیر میں 31دسمبر کی آدھی را ت سے ایس ایم ایس سروس شروع ہو گی۔اس کے ساتھ ہی،انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں براڈ بینڈ سروس متعارف کر وانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح ہو کہ 5اگسٹ کو جموں و کشمیر سے آر ٹیکل 370کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد ایس ایم ایس اور انٹر نیٹ خدمات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی خطے کا درجہ ھاصل کرنے کے بعد،27دسمبر کو پہلی بار کارگل میں موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کیا گیا تھا۔

انٹر نیٹ جموں و کشمیر اور لداخ میں 145 دن قبل بند کر دیا گیا تھا۔کارگل کے علاوہ،علاقہ لداخ اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں انٹر نیٹ خدمات بحال نہیں کی گئیں۔جبکہ آر ٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے چار ماہ بعد،جموں کے دو مرکزی خطوں جموں وکشمیر اور لداخ میں موبائل انٹر نیٹ کنکشن کو بحال کر دیا گیا ہے۔

چہار شنبہ کی آدھی رات سے جب کشمیر میں ایس ایم ایس کی خدمات بحال ہوں گی تو عوام کے ایک بڑے طبقے کی پریشانی کم ہو گی۔طلباء و دیگر نوجوان اس سروس کی بحالی سے خوش ہوں گے۔اس کے علاوہ عوام کو ایک دوسرے کو پیغام پہونچانے اور ایک دوسرے سے ربط میں رہنے میں مدد ملے گی۔