Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکشمیر کے لئے اقوام متحدہ میں جانا غلط تھا،امیت شاہ نے کانگریس...

کشمیر کے لئے اقوام متحدہ میں جانا غلط تھا،امیت شاہ نے کانگریس کو بنایا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: موجودہ تنازعہ کشمیر کے لئے کانگریس پارٹی کو مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے،وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روزنریندر مودی حکومت کے جموں و کشمیر خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے اقدام پر سوال کرنے پر ناقدین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ملک کے پہلے وزیر آعظم جواہر لال نہرو کو اس بحران کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ”مسئلہ کشمیر کے لئے اقوام متحدہ میں جانا ایک غلطی ہے۔اور غلط تشہیرکی وجہ سے آرٹیکل 370کئی سالوں تک چلتا رہا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے اقوام متحدہ میں جانا پہلی غلطی تھی۔اور دوسری بات،چارٹر کا انتخاب غلط تھا۔چارٹر 35کو منتخب کرنے کے بجائے حکومت کو چارٹر 51کا انتخاب کرنا چاہئے تھا۔امیت شاہ یہاں اندرا پراستھ وشوا سمواد کیندرمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ”چارٹر 35نے اسے دو ممالک کے مابین تنازعہ بنا دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ سچائی کو چھپانے کے لئے کشمیر کی تاریخ لکھی گئی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تاریخ لکھنے والے ہی کشمیر میں پریشانیوں کا باعث بنے تھے۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ ”کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا،ہے اور رہے گا۔

امیت شاہ نے کانگریس کو کشمیر میں اپنی حکمرانی کے تحت ہونے والے مبینہ مطالم کی یاد دلادی۔انہوں نے کہا کہ آج تک،کشمیر میں دہشت  گردی کے نتیجے میں کم از کم 41,800افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمے سے ریاست کے کشمیریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

ملک کے پہلے وزیر آعظم جواہر لال نہرو پر تنقید کر تے ہوئے امیت شاہ نے کہا ”جب ہندوستانی مسلح افواج آزادی کے دوران پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کو شکست دینے کی راہ پر تھے،نہرو نے لڑائی بند کر دی۔اس کی وجہ سے جموں و کشمیر کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے قبضے میں چلا گیا۔اب اسے پی او کے کہا جاتا ہے۔