Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگکملیش تیواری قتل: گجرات کے شہر سورت سے تین افراد کو کیا...

کملیش تیواری قتل: گجرات کے شہر سورت سے تین افراد کو کیا گیا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: اتر پردیش پولیس،اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)اور گجرات پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کے روز ہندو مہا سبھا کے سابق سربراہ کملیش تیواری کو ان کے دفتر میں گھس کر دن دہاڑے قتل کرنے کے جرم میں ملوث تین افراد کو گیرات کے شہر سورت سے گرفتار کر لیا ہے۔

اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) او پی سنگھ نے ایک پریس کانفرنس ست خطاب کرتے ہوئے کہا ”گجرات پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مولانا محسن شیخ،فیضان اور خورشید احمد پٹھان کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے“۔سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر پانچ افراد کو سورت سے گرفتار کیا تھا،لیکن بعد میں دو افراد کو رہا کر دیا گیا۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)بھی تحقیقات کی نگرانی کر رہی ہے اور جلد ہی پولیس کے عاتھ تحقیقات کا آغاز کر سکتی ہے۔گجرات پولیس کے مطابق،حملہ آور زعفرانی لباس پہنے ہوئے،مٹھائی کا ڈبہ دینے کے بہانے سے جمعہ کے روز خورشید باغ میں تیواری کے دفتر میں داخل ہوئے تھے،اور تیواری پر گولیاں چلا کر فرا ر ہو گئے تھے،تیواری کو فوری اسپتال لے جایا گیا،لیکن وہ بچ نہیں سکا۔

کملیش تیواری،ہندو مہاسبھا کے سابق سربراہ تھے،جنوری 2017میں ہندو سماج پارٹی تشکیل دی تھی اور متنازعہ تبصرے کرنے کے لئے جانا جاتا تھا،2015میں پیغمبر اسلام حضرت محمد کے بارے میں متنازعہ بیان دینے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا اور نیشنل سیکیوریٹی ایکٹ (این ایس اے) لگایا گیا تھا۔حال ہی میں،الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ نے اس کے خلاف این ایس اے کو منسوخ کر دیا۔

ڈی جی پی نے کہا ”ابتدائی تفتیش میں حراست میں لئے گئے تینوں افراد کا کوئی مجرمانہ پس منظر قائم نہیں ہوا ہے۔اگر ضرورت پڑی تو ہم انہیں ریمانڈ میں لے کر پوچھ تاچھ کے لئے یوپی لے کر آئیں گے“۔انہوں نے کہا کہ ”ایف آئی آر میں،دو افراد،انوار الحق اور مفتی نعیم کاظمی کو سازشی بتایا گیا تھا،ان دونوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔