Tuesday, April 22, 2025
Homesliderکندرا کے خلاف چارج شیٹ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی شامل

کندرا کے خلاف چارج شیٹ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔راج کندرا کو عریاں وڈیوز کی معاملے میں سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا ہے جو اس وقت ہندوستان کی چند بڑی خبروں میں سے ایک ہے اور سارے ملک کی نظریں اس معاملے پر مرکوز ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کندرا کی بالی ووڈ اسٹار بیوی شلپاشیٹی نے اس معاملے سے خود کو بے خبر قراردیاہے ۔ شلپا شیٹی  نے کہا کہ  وہ  کام میں مصروف تھی  اسلئے  شوہر کے کام کی کوئی خبر نہیں تھی۔راج کندرا پورنوگرافی میں فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے بیان نے کافی سرخیاں بنائیں۔ راج کندرا پورنوگرافی مقدمہ  میں ممبئی پولیس نے تقریبا 1500 صفحات کی چارج شیٹ تیار کی ہے۔ جس میں تقریبا43 گواہوں کے بیانات درج ہیں۔ ان میں ملزم راج کندرا کی بیوی اور بالی ووڈ فلم اداکارہ شلپا شیٹی کا بیان شامل ہے۔ میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی نے پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کاروبار سے لاعلم تھیں۔ وہ اپنے کام میں مصروف رہتی تھی  اسلئے انہیں شوہر کا معاملات کا علم نہیں ہے ۔

شاہ رخ خان بنیں گے شیر

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم اسٹار شاہ رخ خان کی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر آمد کی خبر نے لوگوں کے جوش میں اضافہ کر دیا ہے۔ چنانچہ اسی وقت   ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی فلم کے نام نے نیا موضوع  کھڑا کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان اسٹارر ایٹلی کی فلم کونام  مل گیا  حالانکہ اس قبل اس فلم کی نام کے بنا ہی سب تیاریاں شروع کردی تھی ۔بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی اگلی فلم کے بارے میں دن بھر کافی چرچا رہا۔ اطلاعات کے مطابق تامل ڈائریکٹر ایٹلی کی اس فلم کا نام شیر رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ  خان کے ساتھ تامل سنیما کی لیڈی سوپر اسٹار نین تارا اور پریا منی اسکرین پر نظر آئیں گی۔