نئی دہلی: جے این یو اسٹوڈینٹ یونین کے سابق صدر اور کنہیا کمار چہار شنبہ کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی پہنچے اور مشتعل طلباء سے اظہار یکجہتی کیا۔یونیورسٹی حالیہ دنوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف طلباء کے احتجاج کا مر کز رہی ہے۔
کنہیا کمار نے کہا کہ یہ فعل غیر جمہوری ہے اور انہوں نے طلبہ سے اس کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔کمار نے کہا ”احتجاج صرف ایک مخصوص برادری کے تحفظ کی لڑائی نہیں تھی،بلکہ یہ پوری قوم کی حفاظت کے لئے لڑائی تھی“۔
سی پی آئی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑ نے والے متنازعہ طالب علم،رہنما کنہیا کمار نے بھی طلبہ سے کہا کہ وہ تشدد نہ کریں۔انہوں نے کہا ”ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہم اسی سطح پر توانائی کو بر قرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ہوش میں رہیں۔توقع ہے کہ کمار چہار شنبہ کی رات جواہر لال نہرو یونیورسٹی پہنچیں گے،تاکہ وہاں وہ طلباء سے خطاب کر سکیں۔