Saturday, May 10, 2025
Homesliderکورونا بحران میں سستی قیمت پر گھر خریدنے موقع

کورونا بحران میں سستی قیمت پر گھر خریدنے موقع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بری طرح متاثرہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو پٹری پر واپس لانے کی کوششوں میں سستے گھر خریدنے کے خواہاں افراد کے لئے سنہری موقع ہوسکتا ہے ۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر سے متاثرہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری پٹری پر واپس آنا شروع ہوئی تھی کہ کورونا کی دوسری لہر آگئی، جس سے یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوچکا ہے ۔

 کورونا وائرس کی دوسری لہر کی مار ریئل اسٹیٹ پر بھی پڑی ہے ، ایسی صورتحال میں چاہے رہائشی فلیٹ ہو یا تجارتی، دونوں کی تعمیر تقریبا ٹھپ ہوچکی ہے ۔ جائداد غیر منقولہ کے ماہر ترون جین کا خیال ہے کہ جیسے ہی کورونا وائرس کی وبا سے متعلقہ پابندیاں ختم ہوں گی، گھروں کی مانگ میں تیزی آئے گی۔

مسٹر ترون جین نے کہا ہے کہ یہ شعبہ اس قدر متاثر ہوچکا ہے کہ اب رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو دوبارہ کھڑا ہونے کے لئے دو سال انتظارکرنا پڑے گا۔ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میٹرو شہروں میں گھر سے کام کرنے کا کلچر تیزی سے بڑھ گیا ہے ۔ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا نے شہروں میں کرائے کے مکانوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنے مکان کی ضرورت کو ترجیح دینے پر مجبورکیا ہے تاکہ معاشی چیلنجوں کے درمیان یہ گھر ان کے لئے راحت کا کام کرسکے ۔ کورونا وائرس نے خریداروں میں ایک نئے تصورکو جنم دیا ہے ، جس میں ایسی سوسائٹی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ، جس میں کم بھیڑ بھاڑہو، مکانات زیادہ ہوا دار ہو، سوسائٹی کے اندر ساری سہولیات میسر ہوں۔ ٹاوروں کی تعداد کم ہو۔ بلند و بالا ٹاور والی سوسائٹیوں کی مانگ میں کمی آئی ہے ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ بینکوں کے ذریعہ ہوم لون کی سود کی شرحوں میں کمی ، حکومت کی طرف سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو معاشی پیکیج کا اعلان، کورونا وائرس کے سبب مارکیٹ کی موجودہ خراب صورتحال میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے ۔

مسٹر ترون جین کے بموجب پہلے لوگ ایک عدد مکان تلاش کرتے تھے ۔ انہیں صرف ایک گھر چاہئے ، یہی ان کے ذہن میں ہوتا تھا۔ لیکن اب دوکمرے کے فلیٹ کے بجائے تین کمروں کے گھر کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ نئے تصور کے تحت، صرف تین کمروں کی بجائے دوکمروں کے ساتھ ذاتی نوعیت کا دفتر شامل ہے ۔ ذاتی نوعیت کے دفتر میں ایک کمرے کو دفتر کے مکمل تصور کے طور پر تیارکیا جارہا ہے ۔ جس میں گھر سے دفتری کام کرنے کی تمام ضروریات جیسے وائی فائی، کرسی، ٹیبل، بجلی کا کنکشن اور پاور بیک اپ کے ساتھ تیارکیا جارہا ہے ۔ گھر کے نئے تصور کے بلڈروں نے ورکنگ ایریا کو اس طرح تیارکرنا شروع کیا ہے کہ باورچی خانے کی آواز سے کام میں خلل نہ ہو۔ اس وقف شدہ دفتر کو نہ صرف بڑے لوگ بلکہ اسکول کالج کے بچے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ بلڈروں کے لئے بھی ایک موقع ہے کیونکہ جو لوگ اب تک دوکمروں کےگھر خریدنا چاہتے تھے وہ اب کورونا یا اس طرح کے دیگر چیلنجوں کے پیش نظر تین کمرے کا گھر خریدنا چاہتے ہیں۔ نیز آپ ان نئے فلیٹوں کے ڈیزائن کو تبدیل کرسکتے ہیں جو ابھی فروخت نہیں ہوئے ہیں۔ اس نئے تصور کے مطابق خریدارکو سوسائٹی میں اپنے م ¶کل سے ملنے یا دفتر سے وابستہ کسی رکن سے بات کرنے کے لئے وی سی یعنی ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی دی جاسکتی ہے ۔ نیز، لفٹ لابی میں ہی ایک میٹنگ کا علاقہ ہوگا، جہاں آپ چاہیں تو اجلاس بھی ہوسکتا ہے ۔