Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا سے سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی کی موت

کورونا سے سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سابق رکن اسمبلی جو کوویڈ19سے متاثر تھے، اسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔سی پی ایم کے سینئر لیڈر 59سالہ ایس راجیا جنہوں نے تین مرتبہ 1999,2004,2014میں اسمبلی میں بھدراچلم حلقہ کی نمائندگی کی چند دن قبل علیل ہوگئے تھے، اس پرکوئی خطرہ نہ مول لیتے ہوئے ان کے ارکان خاندان نے ان کا گذشتہ روز کورونا کا ٹسٹ کروایا جس پر ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ان کو بھدراچلم سے وجئے واڑہ کے اسپتال لے جایاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ان کے دو بیٹے اور ایک داماد بھی کوروناسے مثبت پائے گئے جن کا علان راجمندری میں کیاجارہا ہے۔

سی پی ایم کے لیڈروں نے ان کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور عوام وپارٹی کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔پارٹی لیڈروں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریاست میں کئی عوامی نمائندے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔