Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا سے صحت یابی کے بعد دوبارہ وائرس سے متاثر ہونے کا...

کورونا سے صحت یابی کے بعد دوبارہ وائرس سے متاثر ہونے کا پہلا واقعہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ہانگ کانگ: کورونا وائرس کے متعلق عام خیال  یہ پایا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ اس مرض سے صحت یابی کے بعد دوبارہ اس اس مرض میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں لیکن ہانگ گانگ میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں کورونا سے صحت یاب ہونے والا مریض چند ماہ بعد دوبارہ اس مرض میں مبتلا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ گانگ میں ایک یوینورسٹی کے محقیقین کےبموجب کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ایک شحض تقریباً 5  مہینوں کے بعد دوبارہ اس مرض میں مبتلا ہوا ہے۔ہانگ کانگ کے اس واقعہ سے پہلے  دنیا میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد واقعہ میں 33 سالہ شہری کو اپریل میں کوروناسے صحت یاب قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اسے دواخانہ  سے واپس  گھر روانہ کردیا گیا تھا لیکن دوبارہ جب  وہ 15 اگست کو اسپین کے راستے  برطانیہ واپس آیا تو اس کا دو بارہ ٹسٹ کیا گیا جس پر اس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ واقعہ طبی جریدے کلینکل انفیکشس ڈیزیز شائع تحقیقی پرچے میں منظر عام پر پیش کیا گیا ہے ۔تحقیق میں شامل ایک سینئر محقق ڈاکٹر کئی وانگ ٹو نے کہا کہ اس کا  مطلب یہ نہیں ہے کہ علاج کا فائدہ نہیں ہوا ہے۔بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ ادوایات سے فراہم ہونے والی قوت مدافعت جسم میں موجود  قدرتی مدافعت سے مختلف ہوسکتی ہے۔

اس واقعہ کے بعد ماہرین کےلئے ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے جس میں ماہر امراض ماریا کا شمار بھی ہوتا ہے جوکہ ڈبلیو ایچ او کی ماہر امراض ہیں۔ ماہر وبائی امراض ماریا کے بموجب  اس معاملہ کے بعد پرفوراً کسی نتیجے پر پہنچنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چین میں بھی کورونا سے صحت یاب ہوکر دواخانوں سے گھر جانے  والے کئی افراد وائرس سے دوبارہ متاثر ہوئے تھے۔