Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد فکر مند خاتون نے خودکشی...

کورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد فکر مند خاتون نے خودکشی کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد فکر مند خاتون نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع ورنگل اربن میں پیش آیا۔ضلع کے حسن پرتی میں اس50سالہ خاتون نے حسن پرتی کے پرائمری ہیلت سنٹر میں اپنی کورونا کی جانچ کروائی۔مثبت پائے جانے پر طبی اہلکاروں نے اس کو کوروناکٹ حوالے کیا اورمشورہ دیا کہ وہ گھر میں ہی الگ تھلگ رہے تاہم گھر جانے کے دوران راستہ میں ہی اس نے کیڑے مار دواپی لی اور سڑک پر ہی گر پڑی۔کورونا کے خوف سے کوئی بھی اس خاتون کے پاس نہیں گیا۔اطلاع ملتے ہی 108ایمبولنس کے اہلکاروں نے اس کے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر اس کو ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔