Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیکورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی چین کو مدد

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی چین کو مدد

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ چین میں پھوٹ پڑنے والے مہلک کورونا وائرس کا جہاں یواین او نے عالمی ایمرجنسی قراردیا ہے وہیں دنیا کے اہم ممالک اس وائرس کے خلاف جنگ میں چین کا ساتھ دے رہے جس میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمات شاہی ہدایات پر کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ماسک، وائرس سے بچاؤ کے لیے ملبوسات، حفاظتی چشمے اور دیگر ضروریات کی اشیا چین کو فراہم کرے گا۔

شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے  کہا ہے کہ امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے چین کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے امدادی سامان چین بھیجنے کا حکم سعودی عرب اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات کے تحت دیا ہے۔دوسری جانب ریاض میں تعینات چینی سفیر چن وی شنگ نے کہا ہے کہ چینی عوام 2008 کے دوران ونچوان کے زلزلہ زدگان کے لیے سعودی عرب کی امداد کی یادیں اپنے ذہنوں میں محفوظ کیے ہوئے ہیں۔

چینی سفیر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر سے ٹیلیفون پر رابطے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا، متاثرین کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی اور کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے فوری امداد بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ سلمان کا رابطہ اور امداد بھیجنے کا فوری حکم کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں ہمارے لیے تعاون کا مضبوط پیغام ہے۔ شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے لیے دلی شکریہ پیش کرتا ہوں۔ کورونا وائرس کی وبا عارضی ہے۔ دوستی اور تعاون ہمیشہ زندہ رہیں گے۔سعودی عرب میں ٹویٹر صارفین چینی زبان میں ٹرینڈ چلا رہے ہیں جس کا مفہوم ہے ہم چین کے عظیم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔شاہ سلمان نے کہا ہےکہ وہ اور سعودی عوام کورونا وائرس کی وباسے ہونے والی تکلیف اور مشکلات پر چین اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔شاہ سلمان نے اس یقین کاا ظہار کیا بھی کیا تھا کہ حکومت چین کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے گی۔شاہ سلمان نے  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو چین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر روانہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔