Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا کا خوف، وقت سے پہلے اسمبلی اجلاس برخاست

کورونا کا خوف، وقت سے پہلے اسمبلی اجلاس برخاست

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس مقررہ وقت  سے قبل ہی  اختتام پزیر ہوا جب دونوں ایوانوں نے اپنے اجلاس کورونا وائرس متاثر ہونے والے ارکان پارلیمنٹ اور عملے کی خبر کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملتوی کردیئے گئے۔

اسمبلی کے اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی اور کونسل کے چیئرمین گوٹھا سکندر ریڈی نے متعلقہ ایوانوں کو ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر کو شروع ہونے والا اجلاس 28 ستمبر تک ہونا تھا لیکن کوویڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سے اسے ختم کرنا پڑا ہے ۔

چونکہ مانسون سیشن میں ارکان اسمبلی ، پولیس ، میڈیا اور دیگر سمیت 1200 افراد شرکت کر رہے ہیں لہذا اس وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں عام خدشات پائے جاتے ہیں۔ ہم نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور حکام کے بتائے ہوئے تمام اصولوں کو اپناتے ہوئے اجلاس شروع کیا تھا لیکن  ایوان کا وسیع پیمانے پر یہ خدشہ ہے کہ وبائی بیماری کے پھیلاؤ کا امکان موجود ہے ۔ سکندر ریڈی نے مانسون سیشن کو مقررہ وقت سے قبل ختم کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔

بعدازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  قانون سازی امور کے وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے کہا کہ دونوں ایوانوں نے تمام ارکان  کی مدد سے اپنے چند اجلاس مکمل کیے۔ انہوں نے کہا  اپوزیشن  نے بھی بہتر مظاہرہ کیا اورساری کارروائی میں تعاون کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو اراکین اسمبلی اور چند پولیس اور معاون عملے کے کورونا نتائج مثبت آنے کے بعد اجلاس کو مختصر کرنے کا فیصلہ عہدیداروں کو کرنا پڑا۔

مانسون سیشن کے دوران ہوئے اجلاس  کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت تاریخی ریونیو بل ، اور بی ایس آئ پاس بل سمیت 12 بل منظور کئے ہیں اور سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور دوبکا کے ایم ایل اے سولی پیٹا رامنگا ریڈی سمیت 11 تعزیتی محرکات منظور کئے ۔ دونوں ایوانوں نے دو حکومتی قراردادیں بھی منظور کیں جن میں سے ایک سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن پر زور دیا گیا تھا اور دوسرا مرکز سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ متفقہ طور پر بجلی سے متعلق ترمیمی بل 2020 کو واپس لیا جائے۔