Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکورونا کا مریض امبولینس کے انتظار میں گھنٹوں  پڑا رہا

کورونا کا مریض امبولینس کے انتظار میں گھنٹوں  پڑا رہا

- Advertisement -
- Advertisement -

دربھنگہ۔ بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ علاقہ میں بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈپو بس اسٹینڈ میں کورونا کا مشتبہ ایک بس ڈرائیور طبی سہولیات نہیں ملنے کی وجہ سے احاطہ میں کئی گھنٹے تک مجبور اور بے حال پڑا رہا۔ ڈپو سپرنٹنڈنٹ رام ولاس یادو نے کہا کہ یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے قادرآباد واقع ٹرانسپورٹ نگم کے ڈپو میں ریزرو ڈیوٹی کر رہے ایک بس ڈرائیور کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

یونیورسیٹی تھانہ اور سول سرجن کو اطلاع دینے کے لگ بھگ دو گھنٹے بعد پرائمری ہیلتھ مرکز صدر کے ڈاکٹر موقع پر پہنچے اور ابتدائی جانچ کرنے کے بعد اسے دربھنگہ میڈیکل کالج اور دواخانہ سے رجوع کرتے ہوئے امبولینس آنے کی بات کہہ کر چلے گئے۔رام ولاس یادو نے کہا کہ ڈاکٹر کے دیکھنے کے بعد بھی قریب چار گھنٹے تک کوئی امبولینس مریض کو لینے نہیں پہنچا۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری کو مکتوب لکھ کر اور فون پرکورونا کے مشتبہ مریض ہونے کی اطلاع دی گئی اور ان سے مدد کی اپیل کی گئی۔

معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد دربھنگہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری دیپک کمار اور دربھنگہ سول کورٹ کے انچارج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جاوید عالم ٹیم کے ساتھ ٹرانسپورٹ نگم کے ڈپو میں پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سکریٹری نے بھی سول سرجن اور دیگر کئی عہدیداروں کو فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی اور امداد کے لئے امبولینس بھیجنے کی درخواست کی لیکن کوئی امبولینس نہیں پہنچا۔ اس کے بعد ایک نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی جانب سے پورے معاملے کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ کو دی گئی جس کے بعد ایک امبولینس ڈپو پہنچا اور متاثرمریض کو وہاں سے لے کر گیا۔