حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں دیسی ساختہ سرکردہ دواساز کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کردہ دیسی ساختہ ٹیکہ کوویکسن کے انسانوں پر تجربہ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔پہلے مرحلہ کے تجربہ کے بعد والٹر کو اس دوا کا ایک ڈوز دینے کے انتظامات کئے گئے۔
پہلے مرحلہ میں انسانوں پر تجربہ کے حصہ کے طورپر پیر کو دو والنٹرس کو اس دوا کا ڈوز دیاگیا تھا۔بعد ازاں ان کو آئی سی یو میں رکھتے ہوئے 24گھنٹے ان کی صحت پرڈاکٹرس کی ٹیم کی جانب سے نگرانی رکھی گئی۔ان میں کسی بھی قسم کے صحت کے مسائل پیدا نہ ہونے پر ان کو منگل کو ڈسچارج کردیاگیا۔ان میں کسی بھی قسم کی الرجی کی علامات نہیں پائی گئیں جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم ان کی صحت پر نظررکھی جارہی ہے۔