Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا کے اعداد و شمار ، مودی حکومت پر پرینکا کی تنقید

کورونا کے اعداد و شمار ، مودی حکومت پر پرینکا کی تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کورونا وبا کے دور میں بھی اعداد و شمار کی ہیرا پھیری سے باز نہیں آئی اورکورونا متاثرین سے لے کر مرنے والوں کی تعداد کا اعداد و شمار بتانے میں کھیل کرتی رہی ہے ۔پرینکا نے فیس بک پر اپنی ذمہ دارکون ابھیان کے تحت جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت نے شروع سے ہی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اورکورونا متاثرین کی تعداد شرح میں دکھایا لیکن وہ کورونا کے ٹسٹنگ کے اعداد و شمار کی مجموعی تعداد ہی بتاتی رہی ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی حکومت ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کی جملہ تعداد بتا رہی ہے نہ کہ آبادی کا تناسب۔ اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ ایک میں ویکسی نیشن کی پہلی اور دوسری خوراکیں ملا کر بتارہی ہے اور یہ اعداد و شمارکی بدعنوانی ہے ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی وبا میں لوگوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ اعداد و شمار میں شفافیت برتیں کیونکہ اس وبا کا پھیلاؤ، وائرس کا موقف ، کہاں بندکرنا ہے کہاں جانچ میں اضافہ کرنا ہے حکومت نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔

پرینکا نے کہا ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی لہرکے دوران اعداد و شمارکو ظاہر نہ کرنا دوسری لہر میں اس طرح کی تباہ کن صورتحال کی ایک بڑی وجہ تھی۔ اس کو بیداری کا ذریعہ بنانے کے بجائے حکومت نے اعداد و شمارکو بازیگری کا ذریعہ بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام اعداد و شمار کو صرف سرکاری چیمبرز میں قید رکھاگیا اور سائنسدانوں کے اس ڈیٹا کو عام کرنے کے مطالبہ پر توجہ نہیں دی گئی ۔

 حکومت کس طرح اعداد و شمار کا کھیل کھیل رہی ہے اس کی مثال دیتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ دوسری لہر کے دوران گجرات میں71 دن میں ایک لاکھ 24000 ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے تھے لیکن گجرات حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے4218 اموات کی اطلاع دی ۔ گجرات کے چارشہروں میں جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق اور حکومت کی جانب جاری کردہ کورونا سے اموات کے اعداد و شمار ہم آہنگ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ احمد آباد میں 13593 ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جبکہ سرکاری سطح پر جاری اموات کی تعداد 2126 ہے ۔ اسی طرح سورت میں جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ 8851 ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار میں ہلاکتوں کی تعداد 1074 ہے ۔ اسی طرح راج کوٹ میں جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ 10887 ہے اور سرکاری اعداد و شمار میں مرنے والوں کی تعداد 208 بتائی گئی ہے ۔ بڑودہ میں جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ 7722 ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار میں اموات کی تعداد 189 ہے ۔