Monday, June 9, 2025
Homesliderکوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

کوروناسے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی عوام کےلئے راحت کی خبر ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے صحتیابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 3.69 لاکھ سے زائد رہنے سے مسلسل ساتویں دن نئے کورونا معاملات سے زیادہ رہی ۔مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 369077 افراد نے کورونا کو شکست دی جس سے موذی وبا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22355440 ہوگئی، جس سے اس کی شرح بڑھ کر 86.74 فیصد ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں10 ریاستیں ایسی ہیں جہاں شفایابی کی شرح75.11 فیصد ہے ۔

 گزشتہ چار دنوں میں ملک میں تین لاکھ سے بھی کم نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کے 2,76,110 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ۔اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک کی 10 ریاستوں میں 77.17 فیصد نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔ تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 34،875 معاملات ہیں اس کے بعد کرناٹک 34،281 میں نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں فعال معاملات کی تعداد 3129878 رہ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان معاملات میں 96841 عدد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی شرح 12.14 فیصد رہی ۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20.55 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا جانچ کی گئی ، جو اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ہے ۔ اس طرح سے ملک نے گزشتہ روز بنایا ہوا اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔