Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکونسلروں کی ہلاکت تشویش ناک :جگدیپ

کونسلروں کی ہلاکت تشویش ناک :جگدیپ

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ مغربی بنگال میں دو کونسلروں کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔شمالی بنگال کے راستے میں دھنکھر نے بگڈوگرا ایر پورٹ پر میڈیا نمائندوں سے کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے پانیہاٹی اور جھلدا میونسپلٹی کے کونسلروں کی حالیہ ہلاکتوں پر اپنی سنگین تشویش  کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہامختلف جماعتوں نے دو کونسلرز کی موت اور انیس خان کے پراسرار قتل پر مجھ سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کونسلر تپن کانڈو اور ترنمول کانگریس کے کونسلر انوپم دتہ کو اتوار کو پورلیہ کے جھلدا علاقے اور شمالی 24 پرگنہ کے پانیہٹی میں الگ الگ واقعات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ طالب علم رہنما انیس خان پر چار افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور انہیں تیسری منزل  سے نیچے پھینک دیا تھا۔ 18 فروری کی درمیانی شب ہاوڑہ ضلع کے امتا علاقے میں اپنے گھر کے فرش پر گر گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
گورنر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے واقعات مغربی بنگال کی شبیہ کو داغدار نہ کریں اور ریاست میں رائے دہی  کے بعد تشدد دوبارہ نہ ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر کوئی اسے پرامن جگہ بنانے کے لیے کام کرے گا۔دھنکھر کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے، ٹی ایم سی کے سینئر رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے نے کہا ہماری ریاست میں کچھ واقعات ہوئے ہیں اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس سے پوری صورت حال ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں سے یہاں کا امن و امان بہتر ہے۔انہوں نے کہا اتر پردیش میں احتجاج کرنے والے چار کسانوں کو ایک کار نے کچل دیا۔ ہاتھرس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ اتر پردیش کے حالات کے بارے میں گورنر کیا سوچتے ہیں؟ کیا وہاں کوئی تشدد نہیں ہوا؟